قطر اور صہیونی حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ، اسرائیلی سیکیورٹی اہلکارقطری افسروں کو دوحہ میں جدید فوجی تربیت دینے میں مصروف ہیں،رپورٹ

اتوار 20 جولائی 2014 13:41

قطر اور صہیونی حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ، اسرائیلی ..

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) غزہ پر صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے موقع پر قطر اور صیہونی حکومت نے اپنے سیکیورٹی اور اطلاعات کے تبادلے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق قطر اور صیہونی حکومت کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے فروغ دیئے جانے کے تناظر میں اسرائیل کے آٹھ سیکیورٹی اہلکار ،قطر کے چالیس سیکیورٹی افسروں کو تربیت دینے کی غرض سے اس وقت دوحہ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

قطر کے ان افسروں کو اس ملک میں امریکہ کے قائم کردہ اڈے میں تربیت دی جائے گی۔قطر اور صیہونی حکومت کے درمیان یہ تعاون، ایسی حالت میں فروغ دیا جارہا ہے کہ اس سے قبل خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں میں جاسوسی کے الزام میں قطر کے بعض عناصر کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :