اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے: سعودی مفتی اعظم

ہفتہ 19 جولائی 2014 00:14

اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے: سعودی مفتی اعظم

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتوی دیا ہے کہ اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے۔آل الشیخ نے اپنے حالیہ فتوی میں کہا ہے کہ غزہ کے باسیوں والوں کو قتل، بیدخلی اور اپنے گھروں اور متاع کی تباہی کا سامنا ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں یہ لوگ دوسروں سے زیادہ ہماری زکواۃ کے مستحق ہیں۔

متاثرین غزہ ہماری فوری امداد اور نصرت کے مستحق ہیں۔ ان کے زخموں پر مرھم کی کوشش انتہائی مقبول ہے۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ زکواۃ اسلام کا اہم رکن ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں پر بروقت اور مکمل نصاب کے حساب کے ساتھ اس کی ادائیگی واجب ہے تاکہ شیطان کہیں انہیں یہ فریضہ ادا کرنے سے روک نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ زکواۃ امیر اور غریب کے درمیان رابطہ ہے۔ نیز یہ معاشرے کے لوگوں کے درمیان الفت، تعاون، مواخاہ، مال و نفس کی صفائی، امیروں کی دولت کا تحفظ، اس میں برکت، بڑھاوا اور آفات سے بچاو کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا زکواۃ ادا کرنے والا اسے خالص اللہ کی رضا کا عمل سمجھ کر ادا کرے اور اس بات کا تیقن کر کے کہ جنہیں وہ زکواۃ دے رہا ہے وہ اس کے اہل بھی ہیں یا نہیں۔ زکواۃ پر سوال کرنے والے کو ادا نہیں کی جاتی بلکہ اس طے شدہ مستحقین تک پہنچانا بھی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :