غیر جمہوری طریقے سے حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ، عمران خان ، الیکشن 2013ء میں دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانا ہمارا آئینی حق ہے ، اس کے لئے ہم نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا ، چند سیاسی جماعتیں اور حکومت یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی ہیں کہ ہم غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں ، ارسلان افتخار کے حالیہ بیانات پرانی کہانیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ، جب حکومت کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو مجھ پر الزامات عائد کرنا شروع کردیتی ہے ، سربراہ تحریک انصاف کا افطار ڈنر اور فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 جولائی 2014 00:12
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے حکومت ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ،روز اول سے ہمارا موقف رہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور اس کے لئے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے ، لندن میں گرینڈ افطار و ڈنر سے خطاب اور گومل یونیورسٹی خیبر پختونخواہ کے حوالے سے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا انتخابی اصلاحات اور ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ۔
الیکشن 2013ء میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس حوالے سے ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ ہم اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے کہ تحریک انصاف غیر جمہوری طریقے سے حکومت گرانے کا ایجنڈا رکھتی ہے ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں ہے ہم نے آئینی اور قانونی طریقے سے غیر شفاف انتخابی نظام اور دھاندلی کے خلاف پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا ہے ۔ ارسلان افتخار کے حالیہ الزامات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ یہ سب پرانی باتیں ہیں جب حکومت کے پاس کچھ ہیں ہوتا تو وہ مجھ پر اس طرح کے بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.