زمینی فوجی کارروائی کو وسعت دینے کو تیار ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 18 جولائی 2014 00:16

زمینی فوجی کارروائی کو وسعت دینے کو تیار ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ انتہا پسند اسرائیلی رہنما نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب غزہ پر حملے کے گیارھویں روز 24 مزید فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں موجود زیر زمین سرنگیں تباہ کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

صہیونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں حماس کے انفراسٹکچر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے ریزرو سپاہی غزہ کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے، اسرائیل نے اپنی ریگولر فوج کی معاونت کے لئے 18 ہزار ریزرو فوجی ڈیوٹی پر بلوا لئے ہیں۔ نیز تیس ہزار ایسے ہی ریزرو فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :