راولپنڈی ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوجی افسر ضمانت پر رہا
جمعہ 18 جولائی 2014 15:35
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ہاتھوں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوج کے میجر کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوج کے میجر کو امریکی سفارت خانے کے اعلی افسر کی شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اے ایس ایف نے راولپنڈی ایئرپورٹ سے براستہ ابو ظہبی امریکا جانے والے غیر ملکی شخص کو حراست میں لیا جس کے سامان سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 15 گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شخص کی شناخت امریکی فوج کے میجر ولیم جونز کے نام سے ہوئی جس کے بعد امریکی فوجی کو تحقیقات کے لئے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا۔ فوجی افسر کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی امریکی سفارت خانہ حرکت میں آگیا اور پھر سفارت خانے کے ایک اعلی افسر کی ضمانت پر ولیم جونز کو رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل کراچی ایئر پورٹ سے بھی ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ جوئیل کاکس کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا لیکن امریکی حکومت کے دباؤ پر معمولی کارروائی کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.