گوجرانوالہ ‘دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر نے بیوی کوقتل کردیا ‘ملزم گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2014 14:27

گوجرانوالہ ‘دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر نے بیوی کوقتل کردیا ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء)گوجرانوالہ میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر نے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

شاہین آباد کے رہائشی نور الامین کی شادی کچھ سال قبل لاہور کی رہائشی امینہ کے ساتھ ہوئی اور دونوں کے چار بچے ہیں ‘کچھ عرصہ قبل نورالامین نے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کر لئے اور اس نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت مانگی،اجازت نہ دینے پر نورالامین نے مبینہ طور پر اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اورکہا کہ امینہ نے خود کشی کر لی شک ہونے پر امینہ کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں نورالامین کو گرفتار کرلیا۔