رائے ونڈ آپریشن،دہشتگردوں کے فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2014 12:30

رائے ونڈ آپریشن،دہشتگردوں کے فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) رائے ونڈ روڈ پر ہونے والے دہش گردی کے واقعے میں ہلاک دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس شناخت کیلئے نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں، بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کی فون کالز کا ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان ہیں، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی۔

(جاری ہے)

لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے جائیں گے، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹرز اور جدید رائفلیں برآمد ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر اسلحہ موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد کرائے کے مکان میں چھپے ہوئے تھے اور مالک مکان کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں کے زیر استعمال موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ س

متعلقہ عنوان :