خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 9 اہلکار شہید، 2 زخمی

جمعہ 18 جولائی 2014 11:32

خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 9 اہلکار شہید، ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 9 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں ایف سی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران دہشتگردوں نے گاڑی پر حملہ کردیا جبکہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر 9 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنگجوؤں کے حملے میں ایف سی کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔