خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ،5سیکورٹی اہلکار شہید

جمعرات 17 جولائی 2014 03:30

خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ،5سیکورٹی اہلکار شہید

جمرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) خیبر ایجنسی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں5ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غندی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ حملے میں5اہلکار شہید جبکہ6زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ عسکری ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :