Live Updates

مانچسٹر، عمران خان کی طرف سے ہفتہ کو فنڈ ریزنگ ڈنر کی تمام تر تیاریاں مکمل،ایک ہزار ٹیلز رکھی گئی ہیں، فی ٹیبل 110پاؤنڈ ز حساب سے تمام ٹیبلز فروخت ہو گئی

جمعرات 17 جولائی 2014 23:51

مانچسٹر، عمران خان کی طرف سے ہفتہ کو فنڈ ریزنگ ڈنر کی تمام تر تیاریاں ..

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی طرف سے ( ہفتہ) کو فنڈ ریزنگ ڈنر کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک ہزار ٹیلز رکھی گئی ہیں اور فی ٹیبل 110پاؤنڈ ز حساب سے تمام ٹیبلز فروخت ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

منتظمین کی جانب سے اس کے علاوہ اضافی فنڈز جمع کرنے کیلئے لفافے بھی ٹیبل پر رکھے گئے ہیں تاکہ جو لوگ فنڈز دینا چاہیں وہ ان لفافوں میں ڈال سکیں جبکہ منتظمین کی جانب سے ایس ایم ایسز کے ذریعے بھی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جو افراد عمران خان کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہوں وہ 6 بجے تک ہال میں پہنچ جائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :