رینٹل پاور کیس؛ راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان یکم ستمبر کو طلب
جمعرات 17 جولائی 2014 17:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو یکم ستمبر کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، فاضل جج کے استفسار پر ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو عدالت حاضری کے سمن موصول نہیں ہوئے، عدالت جب بھی موکل کو طلب کرے گی وہ پیش ہو جائیں گے۔
سماعت کے دوران نیب حکام نے ’’کارکے نامی رینٹل پاور‘‘ کا حتمی ریفرنس عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے یکم ستمبر کو طلب کر لیا، اس کے علاوہ عدالت نے پیراں غائب اور ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس میں راجا پرویز اشرف کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جس کا فیصلہ 21جولائی کو سنایا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.