Live Updates

حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان کے مطابق آگے بڑھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 17 جولائی 2014 12:54

حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان کے مطابق آگے بڑھنے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان کے مطابق آگے بڑھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو اس کے پلان کے مطابق آگے بڑھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کے شرکاء پرامن رہتے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کرتے تو ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ادھر پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ”پی ٹی آئی اپنے طور پر لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک اچھا شو کرسکتی ہے تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کی اخلاقی حمایت سے لانگ مارچ صورتحال کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔“اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کچھ دیگر جماعتیں، مثلاً جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، اے این پی اور پاکستان عوامی تحریک سے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر وسیع تر اتفاقِ رائے حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے۔پی ٹی آئی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ ”بالفرض پنجاب حکومت کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرتی ہے تو خیبر پختونخوا کے رہنما اسلام آباد پہنچ کر اس کا چارج سنبھال لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات