پنجاب بھر میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز

جمعرات 17 جولائی 2014 11:36

پنجاب بھر میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء) پنجاب میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ، عید سے پہلے ہاسٹل ، گیسٹ ہاؤسز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا ، سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید پر سیکیورٹی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہم شخصیات کو کسی بھی جگہ جانے سے پہلے کلیئرنس لینا ہوگی ۔ مشکوک افراد کو شناخت کی تصدیق نہ ہونے پر فوری طور پر حراست میں لے لیا جائیگا ۔ عید سے پہلے تمام ہاسٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں رہنے والوں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائیگا ، پنجاب میں عیدالفطر کے روز موبائل سروس بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :