شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی کارروائی سے مزید 35 دہشتگرد ہلاک

بدھ 16 جولائی 2014 12:26

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی کارروائی سے مزید 35 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں موجود دہشتگرد آج علی الصبح پاک فوج کی کارروائی سے بچ نکلنے کے لئے اپنی کمین گاہوں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ جیٹ طیاروں نے انہیں جالیا ۔ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، اس دوران مختلف کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :