شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، 5 افراد زخمی

بدھ 16 جولائی 2014 11:30

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، 5 افراد ..

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔