شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، کیپٹن سمیت3سیکورٹی اہلکار شہید، 2زخمی

منگل 15 جولائی 2014 23:26

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، کیپٹن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ میں کیپٹن سمیت3سیکورٹی اہلکار شہید، 2زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکورٹی فورسز کے زمینی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 3سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں ، جھڑپ میں5عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ شہید کیپٹن اور فوجی جوانوں کی نعشوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :