قائم مقام چیرمین پیمرا پرویز راٹھو ر کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
منگل 15 جولائی 2014 12:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے قائم مقام چیرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔ پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار عباسی کی درخواست پر جسٹس نور الحق قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر اسرارعباسی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے عدالت کی جانب سے کیس میں حکم امتناعی کے باوجود 2014-06-24 کو ایک نوٹی فیکیشن جاری کر کے پرویز راٹھور کو قائم مقام چیرمین پیمرا اور کمال الدین ٹیپو کو پیمرا کو ایگزیکٹو بورڈ ممبر تعینات کر دیا جو سراسر بد نیتی پر مبنی اور عدالتی حکم کی توہین ہے۔
اسرارعباسی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ حکم امتناعی کے باوجود حکومت نے پرویز راٹھور کو پیمرا کا بورڈ ممبر بھی تعینات کیا۔(جاری ہے)
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز راٹھور کی قائم مقام چیرمین پیمرا کے ساتھ ساتھ بورڈ ممبر کی تقرری کا نوٹی فیکیشن بھی معطل کر دیا جب کہ کمال الدین ٹیپو کے بطور پیمرا ایگزیکٹو بورڈ ممبر کی تقرری کا نوٹی فیکیشن بھی معطل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پرویز راٹھور کے وکیل احمد اطہر رانا نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، حکومت نے اپنے نوٹی فیکیشن میں کوئی ترمیم نہیں کی جس پر عدالت نے انھیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا جو معافی مانگنے کے بعد واپس لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام ہائی کورٹ نے اس سے قبل مئی میں بھی کمال الدین ٹیپو کی بطور ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیمرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.