کیپٹن نوید کے خاندان سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں، میرا

پیر 14 جولائی 2014 00:02

کیپٹن نوید کے خاندان سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں، میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کیپٹن نوید پرویز اور اس کے کسی فیملی ممبر سے کوئی رابطہ اور تعلق نہیں ہے ۔جہاں تک بات تھیٹر کی ہے تووہ میرا ٹارگٹ نہیںِ ، میں نے اسپتال بنانے کے نیک مقصد کے لیے تھیٹر پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی ایک فلم کی ڈائریکشن بھی دوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے گزشتہ روزتماثیل تھیٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پرپروڈیوسرقیصرثنا اللہ خان اورراجا شہزاد قمر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کہ میں اپنے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی ہوں اس لیے تھیٹر پر آئی ہوں‘ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اداکارہ کو مجھ سے خائف ہونے کی ضرورت ہے ۔نرگس بہت اچھی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم اور تھیٹر دونوں جگہ پر کامیابی حاصل کی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عید سے شروع ہونے والا میرا ڈرامہ فیملیز کو تھیٹر پر واپس لانے میں ضرور کامیاب ہوگا۔

اس موقع پر پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ اور راجہ شہزاد نے کہا کہ تماثیل تھیٹر کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لیے 70لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ شائقین ایک بار یہاں ضرور ڈرامہ دیکھیں انھیں فرق واضح طور پر معلوم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :