بزرگ ،خواتین ،معصوم بچوں اور نوجوانوں کے قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے ، شفیع احمد

پیر 14 جولائی 2014 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) پاسبان کے مرکزی صدر شفیع احمد اور کراچی کے صدر شمیم ناز نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی افواج کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہوچکے ہیں، اسرائیل پوری دنیا کے امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے ،فلسطین میں بزرگ ،خواتین ،معصوم بچوں اور نوجوانوں کے قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے ،امریکہ نے اپنے مفادات کیلئے اقوام متحدہ کی فوج کو استعمال کیا اور مسلم حکمرانوں غلام بنائے رکھا ،اقوام متحدہ ،امریکا،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، مقدس مہینے میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت مسلم حکمرانوں کی بزدلی کا نتیجہ ہے اب کے بار بھی مسلم حکمران بزدلی والا رویہ اپناتے رہے تو مسلمانوں کو ملکر مسلم حکمرانوں کے خلاف تحریک بربا کرنا ہوگی اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی و کاروباری تعلقات رکھنے والے ممالک کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ کیسی پالیسی ہے کہ وہ ظالم کو مدد فراہم کرتی ہے اور مظلوموں پر ظلم و جبر پر چشم پوشی اختیارر کرتی ہے اور بمباری کے بعدتباہ حال علاقوں کا دورہ کرکے سروے رپورٹ تیا رکرتی ہے کیا یہی کام اقوام متحدہ کا ہے ،مسلم حکمرانوں کو اقوام متحدہ کے کردار کا جائزہ لینا ہوگا اور مسلمانوں کیلئے ایک الگ مسلم اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لانا ہوگا ، پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہئے اور اس اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ طور پر سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :