غزہ حملہ :مراکشی نوجوان نے یہودی ربی کی پٹائی کردی، اسرائیل کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں واقعہ
پیر 14 جولائی 2014 19:46
رباط (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) مراکش میں ایک نوجوان نے دوسرے بڑے شہر کیسا بلانکا میں مقیم یہودی ربی کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پٹائی کردی ہے۔مراکش کے مقامی ہفت روزے نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ ربی موشے اوہایان پر جمعے کو اچانک حملہ کیا گیا تھا۔اس وقت وہ اپنے صومعے کی جانب جارہا تھا۔اس ربی کو نامعلوم حملہ آور نے راہ چلتے روکا اور سوال کیا :''کیا آپ یہودی ہیں؟پتا ہے اسرائیلی فوج ہمارے بھائیوں کے ساتھ کیا کررہی ہے؟''اس کے بعد اس نوجوان نے یہودی ربی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
ربی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس کو مکے مارتا رہا تھا۔وہ زمین پر گر گیا اور بے ہوش ہوگیا تھا۔یہودی ربی نے پولیس کے ہاں نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔(جاری ہے)
اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی تین پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔مراکشی حکام نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔یہودی ربی پر حملے کا یہ واقعہ کیسابلانکا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مراکشی شہریوں کے مظاہرے سے چند گھںٹے قبل پیش آیا تھا۔
مراکش نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قراردیا ہے اوران کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔یادرہے کہ مراکش میں بیسویں صدی کے وسط تک قریباً تین لاکھ یہودی آباد تھے اور وہ شمالی افریقہ کے اس ملک کی کل آبادی کا دس فی صد تھے۔لیکن 1948ء میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد ہزاروں کی تعداد مراکشی یہودی اس نوآموز ریاست میں جا آباد ہوئے تھے اور آج مراکش میں آباد یہودیوں کی تعداد صرف پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.