ارسلان افتخار کاعمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نادرا حکام سے رابطہ

پیر 14 جولائی 2014 18:30

اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نادرا حکام سے رابطہ کر لیا ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے اہم دستاویز ہو گی،عمران خان کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس رواں ہفتے جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار نے نادرا حکام سے رابطہ کر کے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ ارسلان افتخار نادرا حکام سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے ان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اہم دستاویز ثابت ہو گی۔ ارسلان افتخار کا موقف ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرین سے متعلق حقائق چھپائے اس لیے وہ 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔ اس سے قبل ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :