حکومتی رکن اسمبلی خرم گلفام کی ہسپتال میں حالت بدستور تشویشناک

پیر 14 جولائی 2014 18:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کو تاحال وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ انکے علاج معالجے میں مصروف ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کوبھی رپورٹ پیش کی جارہی ہے ۔دوسری طرف اراکین اسمبلی ‘ لیگی عہدیداروں اور عزیز و اقارب کی ہسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے جو خرم گلفام کے اہل خانہ سے انکی عیادت اور جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :