سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سابق ایس ایچ او سبزہ زار سمیت چاراہلکارپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 14 جولائی 2014 18:26

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق ایس ایچ او سبزہ زار شیخ عامر سلیم سمیت چاراہلکاروں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

سبزہ زار کے سابق ایس ایچ او شیخ عامر سلیم ‘ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کے حافظ اطہر ‘ کانسٹیبلز خرم اور نوید کو گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت کے رائے محمد ایوب مارتھ کی عدالت میں پیش کیا ۔

پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے گرفتار پولیس اہلکاروں کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے 19جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دوسری طرف سابق ایس ایس پی آپریشنز راناعبد الجبار نے عبوری ضمانت کے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :