ای ڈی او (سی ڈی)لاہور نے آئی ڈی پیز کیلئے 250000کا چیک ڈی سی او لاہور کو دیدیا

پیر 14 جولائی 2014 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جا نب سے شما لی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لیے فنڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ای ڈی او (سی ڈی)لا ہور اشتیاق احمد چوہدری نے محکمہ سو شل ویلفےئر اور سپیشل ایجو کیشن کے گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ250000کا چیک ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو دیا ۔اس موقع پر ڈی او (سی)صاحبزادی وسیمہ عمر ،پبلک انفارمیشن آفیسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور عمران مقبول اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ای ڈی او(سی ڈی)اشتیاق احمد چوہدری نے ڈی سی او لاہور کو اس امر کا یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں وہ مزید رقم اکٹھی کر کے ڈی سی او لاہور کو دیں گے۔

متعلقہ عنوان :