بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کیا جاسکتا تحریک حریت

پیر 14 جولائی 2014 16:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں کشمیر نے ضلع بارہمولہ کے ترگپورہ رفیع آباد علاقے میں واقع بھاتی فوجی کیمپ کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں سے کشمیری عوام کے جذبہٴ آزادی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تحریک حریت نے کہا کہ ترگپورہ فوجی کیمپ سے منسلک اہلکار مقامی نوجوانوں کو کیمپ پربلاکر انہیں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بناتے ہیں اور ان کو دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے ان ظالمانہ کارروائیوں کے بارے میں کسی کو بتایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

بیان کے مطابق شوکت احمد ڈانامی نوجوان بھی فوجی تشدد کا نشانہ بنا ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تحریک حریت کے رہنما محمد اشرف لایا جب شوکت احمد کی عیادت کے لیے گئے تو شوکت احمد نے بتایا کہ وہ راستے سے جارہے تھے کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں روک کر کہا کہ وہ انہیں آنکھیں دکھا رہے ہیں اور اسی پرانکی شدید مارپیٹ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :