حکومت نے بھی ماہ رمضان میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا

پیر 14 جولائی 2014 16:14

حکومت نے بھی ماہ رمضان میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء ) حکومت نے بھی ماہ رمضان میں مہنگائی تیز ہونے کا اعتراف کرلیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ ایل پی جی نے بھی مہنگائی کی آگ کو بھڑکا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 11جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 6.95 فیصد رہی۔ایک سال کے دوران آلو 133 فیصد ، کیلے 34 فیصد جبکہ دودھ اور دہی 10 فیصد کے قریب مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ دالیں مہنگائی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہی مونگ کی دال 30 فیصد اور ماش کے نرخ 14 فیصد بڑھے۔ہفتہ وار مہنگائی کے لحاظ سے ایل پی جی نے کسر پوری کردی جس کی قیمتوں میں جس کا سلنڈر اوسط 51 روپے مہنگا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :