انجم نثارای پی زیڈ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبرنامزد

پیر 14 جولائی 2014 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے سابق صدر انجم نثار کو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی( ای پی زیڈ اے)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت صنعت وپیداوار کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ای پی زیڈ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فوری طور پرتشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

انجم نثار پورٹ قاسم اتھارٹی(پی کیو اے)میں بطور ممبر خدمات انجام دینے کے علاوہ فائنانس ڈویژن کی بزنس پرسنز کونسل کے ممبر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔ وہ کراچی چیمبر کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف پبلک سیکٹر باڈیز جن میں وزارت تجارت،وزارت خزانہ کی ایڈوائزی کمیٹی، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ وزارت تجارت میں ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے سندھ پبلک پروکرومنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی سینٹر فار ڈسپیوٹ ریزولیشن و دیگر میں بھی خدمات انجام د یں۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی ، وائس چیئرمینز بی ایم جی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہاورن فاروقی، صدر کے سی سی آئی عبداللہ ذکی، سینئر نائب صدر مفسر ملک،نائب صدر محمد ادریس اور منیجنگ کمیٹی کے ا راکین نے انجم نثار کی تاجربرادری کے لیے شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ای پی زیڈ اے میں بطور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ انجم نثار ایک بار پھر بہترین خدمات بروئے کار لاتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ انجم نثار پرکشش شخصیت کے مالک ہیں اور تجارت وصنعت کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بطور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ایکسپورٹ پروسیسنگ زون وہ خدمات کا یہ عمل جری رکھیں گے۔