ملک میں افراتفری کا اصل ذمہ دار مشرف ہے مشرف کو کسی صورت محفوظ راستہ نہ دیا جائے،اہلسنت والجماعت

پیر 14 جولائی 2014 15:48

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی نے ٹنڈوالہیار میں ختم القرآن الکریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کا بے گھر ہوجا نا افسوسناک ہے حکومت کمزور اور بے بس شہریوں کی بے بسی پر رحم کرے ملک میں افراتفری کا اصل ذمہ دار مشرف ہے مشرف کو کسی صورت محفوظ راستہ نہ دیا جائے مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے مشرف کو سزا دئیے بغیر مظلوموں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا اسرائیلی فوج کے مظالم کی وجہ سے انسانیت شرما گئی ہے امت مسلمہ غفلت کی چادر اوڑھے سو رہی ہے جس کی وجہ سے اسرائیلیوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج جاری رہے گاقرآن کریم کا تراویح میں سننا بہت بڑی سعادت ہے رمضان المبارک میں دیگر مہینوں کے مقابل نیکیاں کرنے کے اضافی موا قع ہیں سحری ، افطاری ، تراویح ، اعتکاف ، شب قدر اور روزہ جیسی اضافی نعمتیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے جڑی ہوئی ہیں ایک ایک فرض کا 70 فرض کے برابر ثواب اور نوافل کا ثواب بڑھ کرفرائض کے برابر ملتا ہے اس مہینے میں بھی محروم رہ جانے والے کے لئے حضورا کرم ﷺ نے حضرت جبرائیل  کی بد عا پر آمین کہا ہے نیکیوں کا سیزن چل رہا ہے آدھا رمضان باقی ہے عوام زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ لیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی حکمرانوں کا رویہ ظالمانہ ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے بغیر عوامی مسائل کا عملی حل ممکن نہیں عوام اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں کراچی میں اہلسنت کارکنان کو بلاجوازلاپتہ کیا جارہا ہے جس سے اشتعال انگیزی پھیل رہی ہے اعلیٰ حکام کراچی میں اہلسنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں عوام سیاسی جماعتوں کی شعبدہ بازیوں سے تنگ آگئے ہیں اصولوں پر مبنی اقدار کی سیاست کے فروغ کی ضرورت ہے قرآن کریم لاجواب کتاب ہے قرآن کریم میں امت کے مسائل کا حل موجود ہے اس موقع پرمتحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مفتی عارف نقشبندی ،حاجی کریم بخش بلوچ،کلیم اللہ قائم خانی ، ڈاکٹر محمد اقبال،مولانا اصغر تھیبو ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند و دیگربھی موجود تھے۔