6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے پنجاب کو اندھیروں میں ڈبو دیا‘ میاں کامران سیف

پیر 14 جولائی 2014 15:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے، مزدور فارغ اور پریشان ہوکر بددعائیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے پنجاب کو اندھیروں میں ڈبو دیاہے ۔

اربوں روپے خرچ کرنے والے اور پنجاب میں ایک علیحدہ محکمہ انرجی ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے والے پنجاب کے حکمران عوام کو بتائیں کہ نندی پور پاور پراجیکٹ نے اب تک کتنی بجلی پیدا کی اور چینی ناقص ریلوے انجنوں کی فراہمی میں بلیک لسٹ کمپنی کو نندی پور کی تکمیل کا کام کیوں سونپا گیا؟ فرنس آئل پر ڈیزائن پاور پلانٹ کو ڈیزل پر چلانے کی کیوں کوشش کی گئی؟ ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ انہوں نے شہروں میں12گھنٹے اور دیہاتوں میں16گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی سمیت ہر شعبہ کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور عوام بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہیں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے عوام کو نہ رات کو سکون ہے اور نہ دن میں چین ہے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے خادم اعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ پر عوام کو اپنی شعرو شاعری سے متاثر کریں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی قیادت کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق چھ ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کے دعوے کو عملی شکل دے ۔

متعلقہ عنوان :