اسلام آباد ‘احتساب عدالت نے اوگراکرپشن کیس کے ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کی درخواست پرنیب کے انکوائری افسرکو طلب کرلیا

پیر 14 جولائی 2014 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اوگراکرپشن کیس کے ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کی درخواست پرنیب کے انکوائری افسرکو طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اوگراکرپشن کیس کی سماعت کی عدالت نے اوگراکرپشن کے ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے انکوائری کے جعلی ہونے سے متعلق درخواست پرنیب کے ڈپٹی ڈائریکٹروقاص احمد کو طلب کرلیاجبکہ پنجاب بارکونسل کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہڑتال کے باعث توقیر صادق سمیت دیگرملزموں کیخلاف کیس کی سماعت نہیں کی جاسکی۔ بعد میں کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :