کسی سیاسی قوت کو آپریشن کو سبوتاژ کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘وزیر دفاع

پیر 14 جولائی 2014 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع ہو چکا ہے ‘ کسی سیاسی قوت کو آپریشن کو سبوتاژ کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘آپریشن کے بعد متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے ‘ آئی ڈی پیز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کوختم کرنے کیلئے شروع کیاگیاوزیر دفاع نے کہاکہ کسی سیاسی قوت کو آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی عناصر آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے قومی مفادات کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ روڈ شوز کے انعقاد سے دور رہیں کیونکہ پارلیمان ہی تمام مسائل کے حل کے لئے بہترین فورم ہے -