Live Updates

عمران خان کیخلاف ریفرنس کیلئے ارسلان افتخار کا نادرا حکام سے رابطہ

پیر 14 جولائی 2014 15:11

عمران خان کیخلاف ریفرنس کیلئے ارسلان افتخار کا نادرا حکام سے رابطہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) ارسلان افتخار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نادرا حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے اہم دستاویز ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار نے نادرا حکام سے رابطہ کر کے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار نادرا حکام سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے ان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اہم دستاویز ثابت ہو گی۔ ارسلان افتخار کا موقف ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرین سے متعلق حقائق چھپائے اس لیے وہ باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔ اس سے قبل ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات