Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پیر 14 جولائی 2014 14:29

) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کلمنگل کو ہوگا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور مرکزی نائب صدر اسد عمر نے بتایا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ پہلے ہی حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ بین الاقوامی اداروں کو بنوں میں آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کے لیے اجازت دی جائے۔

شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرکے آنے والے 8لاکھ سے زائد افراد کے باعث صوبائی حکومت مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے مزید بتایا کہ پارٹی کی قیادت 14اگست کے مارچ کے حوالے سے منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مستقل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو 2013 میں عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرنی چاہیے اور اس بات کی بھی تحقیقات کی جانے چاہیے کہ انگوٹھے پر استعمال کی جانے والی مخصوص سیاہی کیوں استعمال نہیں کی گئی، ہمارے مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے اصلاحات کی جائیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ حکومت اب تک تحریک انصاف کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکی ہے اب یہ پی ٹی آئی کا آئین اور قانونی حق ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کرے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی تاریخ کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں کرے گی، پارٹی قیادت گزشتہ سال سے اس 14 اگست کا انتظار کر رہی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :