گلو بٹ کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پیر 14 جولائی 2014 13:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار شاہد عزیز بٹ عرف گلو بٹ کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فیصل ٹاؤن پولیس نے گلو بٹ کوچہرہ ڈھانپ کر عدالت نمبر 4کے جج ایوب مارتھ کے سامنے پیش کیا ۔ پولیس نے معزز عدالت سے مزید سات روز کا ریمانڈ کی درخوسات کی تاہم عدالت نے گلو بٹ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس گلو بٹ کو میڈیا سے بچاتے ہوئے چہرے کو ڈھانپ کر ججز گیٹ سے واپس لے گئی۔

متعلقہ عنوان :