Live Updates

عمران خان برطانیہ کا چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے کل وطن واپس پہنچیں گے

اتوار 13 جولائی 2014 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) تحریک کے قائد عمران خان برطانیہ کے چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے کل وطن واپس پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل عمران اپنے نجی دورے پر برطانیہ گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت کے مطابق عمران خان شوکت خانم کے لئے رمضان المبارک میں عطیات اکٹھے کرنے برطانیہ گئے تھے۔وہ اپنا دورہ مکمل ہونے پر کل اسلام آباد پہنچتے ہی سیاسی گرمیوں کا آغاز کر دیں گے جبکہ کل منگل کو ان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :