پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے بیان پر اب بھی قائم ہوں، یوسف رضا گیلانی
اتوار 13 جولائی 2014 21:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں فرحت اللہ بابر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں جس میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں جمہوریت بچانے کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری سے بات کرے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا اور اس معاہدے میں مسلم لیگ (ن) بھی شریک تھی لہذا اب نواز شریف پرویز مشرف کے خلاف اقدامات کے بجائے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کریں جب کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مواخذے کے ڈر سے استعفیٰ دیا، پیپلزپارٹی نے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.