کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ،پولیس کیلئے خریدے گئے سامان میں گھپلوں کا انکشاف،انسانی زندگی بچانے والی 40ہزار کی جیکٹ 80ہزار میں خریدی گئی،ذرائع

اتوار 13 جولائی 2014 19:36

کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ،پولیس کیلئے خریدے گئے سامان میں گھپلوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) کراچی میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے اقدامات کی آڑ میں سندھ حکومت کی جانب سے سازوسامان کے خریدنے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ دنوں میں وزیر اعظم نواز شریف نے سندھ کا دوہ کیا تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اعلی حکام نے بریفنگ دی اور دبے لفظوں میں سندھ حکومت کی کرپشن کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ پولیس میں سفارش پر بھرتیاں ہو رہی ہیں ۔انسانی زندگی بچانے والی جیکٹ 40 ہزار روپے قیمت ہے وہ80 ہزار روپے میں خریدی گئی ہیں اور بکتر بند گاڑی کی قیمت سوا کروڑ کی ہے تو وہ اڑھائی کروڑ روپے میں خریدی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ یہ تمام پیسہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کی جیبوں میں جارہا ہے جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ پولیس میں بھرتیاں فوج اور رینجرز سے ریکروٹنمنٹ میں مدد لی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :