سونامی مارچ کا توڑ،مسلم لیگ ن کا ملک بھر سے قافلے ڈی چوک لانے کا فیصلہ

اتوار 13 جولائی 2014 18:09

سونامی مارچ کا توڑ،مسلم لیگ ن کا ملک بھر سے قافلے ڈی چوک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے مقابلے میں 14 اگست کو یاد گار اورسونامی مارچ ناکام کرنے کے لئے ملک بھر سے قافلوں کو ڈی چوک کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی ارکان پارلیمنٹ اپنی نگرانی میں لوگوں کو اسلام آباد لائیں گے اور ڈی چوک میں شاندار آزادی کی تقریب منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے ان سے قبل ہی ڈی چوک پر قبضہ جما کر آزادی تقریب کا انعقاد کرے اور ملک بھر سے قافلے اس میں شرکت کے لئے آئیں ۔اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانے کا پابند کیا جائے

متعلقہ عنوان :