14اگست سے پہلے،پی پی اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،حکومت نے پیپلز پارٹی کو چار اور ایم کیو ایم کو تین وزرارتیں دینے کی حامی بھر لی ،ذرائع

اتوار 13 جولائی 2014 17:56

14اگست سے پہلے،پی پی اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔حکومت نے پیپلز پارٹی کو چار اور ایم کیو ایم کو تین وزرارتیں دینے کی حامی بھر لی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے رابطہ کر کے حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو چاروزارتیں ملیں گے جن میں ایک سینئر وزیر بننے کا بھی امکان ہے،جبکہ ایم کیو ایم کو دو وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت بھی دینے کی حامی بھرلی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کا سونامی اور طاہر القادری کا انقلاب جونہی قریب آیا ہے تو حکومت نے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو قریب لانے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے ساتھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی قوم پرست جماعتیں پہلے ہی ساتھ ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے14 اگست سے پہلے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔