یوم آزادی کون منائے گا؟عید کے بعد کیا ہونے والا ہے ؟،یہ اور دیگر سوالات سیاسی بیٹھکوں میں زیربحث ،سیاسی پنڈت بھی متحرک ہوگئے ، پیشگوئیوں کا سیلاب، کون سچا، یہ وقت ہی بتائے گا

اتوار 13 جولائی 2014 17:41

یوم آزادی کون منائے گا؟عید کے بعد کیا ہونے والا ہے ؟،یہ اور دیگر سوالات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) یوم آزادی کون منائے گا؟عید کے بعد کیا ہونے والا ہے ؟یہ اور دیگر سوالات اس وقت سیاسی بیٹھکوں میں زیربحث ہیں اور سیاسی پنڈت اپنی پیشگوئیوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں لیکن آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ان کی پیشگوئیاں کس حد تک درست ثابت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی پنڈتوں کے زیرغور دیگر سوالات میں نوازشریف سے ملاقاتوں کے بعد کیا چوہدری نثار کی ناراضگی ختم ہوئی؟ارسلان افتخار کے معاملے میں کیا عدلیہ بلیم گیم کا حصہ بنے گی؟ ۔

کیا انتظامی مشینری انقلاب کا راستہ روک سکے گی ؟کیا حکومت کی میڈیا پر گرفت مضبوط ہے،کیا اسلام آباد ،ریڈزون میں لانگ مارچ کے داخلے پر ٹرپل ون بریگیڈئر مزاحمت کرے گی؟ ۔بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا یا نہیں؟۔کیا ن لیگ کی حکومت کرپشن سے منہ موڑ چکی ہے اور ملک واقعی ترقی کی جانب گامزن ہے؟ شامل ہیں۔دوسری جانب ان سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ اگر اشرف غنی اور ملا عمر کی افغانستان میں صلح ہوگئی تو ملا فضل اللہ کو زمین پناہ دے گی نہ آسمان دے گا۔

متعلقہ عنوان :