رمضان المبارک میں طویل لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم، رپورٹ طلب کرلی

اتوار 13 جولائی 2014 17:29

رمضان المبارک میں طویل لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم، رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی نوٹس لے لیا، وزارت پانی و بجلی سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول طلب کر لیا ہے اور سسٹم خرابی کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں اصل وجوہات پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ سسٹم اپ گریڈیشن کا جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات سے دوچار کرنے والے حالات کا فوری تدارک کیا جائے۔