ایئرپورٹس کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے 6ارب جاری،500اہلکاروں کی بھرتی کا بھی فیصلہ

اتوار 13 جولائی 2014 16:31

ایئرپورٹس کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے 6ارب جاری،500اہلکاروں کی بھرتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء)کراچی اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس کو فول پروف بنانے کیلئے وزیراعظم نے 6 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی اور پشاور میں جہاز پر فائرنگ کے نتیجے میں حکومت نے تمام ایئرپورٹس کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے ایئرپورٹس کی سکیورٹی کیلئے 6 ارب روپے فوری طور پر جاری کئے ہیں اور ایئرپورٹس سکیورٹی کیلئے 500 اہلکاروں کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے