آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سےکئی دہشت گرد ہلاک، 5 ٹھکانے تباہ
اتوار 13 جولائی 2014 16:31
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے تباہ جبکہ کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے اور بڑی مقدار میں بارودی مواد تباہ کردیا ہے، اس کے علاوہ کارروائی کے نتیج میں کئی دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.