الیکشن کمیشن مالی مشکلات سے دوچار‘ ملازمین کے الاؤنسز بند،دیئے گئے الاؤنس بھی واپس لے لئے گئے،وزارت خزانہ کی پراسرار خاموشی، چیئرمین کمیٹی پارلیمانی امور میاں عبدالحنان کا معاملہ حل کرانے کا وعدہ

اتوار 13 جولائی 2014 16:09

الیکشن کمیشن مالی مشکلات سے دوچار‘ ملازمین کے الاؤنسز بند،دیئے گئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان مالی مشکلات سے دوچار‘ ملازمین کے الاؤنسز بند کردئیے گئے اور جو دو گئے وہ بھی واپس لے لئے گئے‘ وزارت خزانہ کی پراسرار خاموشی‘ چیئرمین کمیٹی پارلیمانی امور میاں عبدالحنان کا معاملہ حل کرانے کا وعدہ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملازمین کیلئے حکومت نے الاؤنس کا وعدہ کیا تھا جس پر وہ الاؤنس ملتا رہا جس کے بعد حکومت نے الاؤنس کی واپسی کا حکم دے کر ملازمین کو دیا گیا الاؤنس بھی واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے ملازمین کے الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی میاں عبدالحنان نے بھی یقین دہانی کرائی ہے لیکن معاملہ حل نہیں ہوسکا جس سے ملازمین میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکام بھی اس پر خاموش ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فنڈز کے معاملے پر وزارت خزانہ کے رحم و کرم پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :