حکمران جماعت (ن)لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کوچار ماہ سے تنخواہ نہ ملی، مالی مشکلات سے دوچار اور ذہنی دباؤ کا شکار،چوہدری شجاعت حسین کی ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پیشکش

اتوار 13 جولائی 2014 16:09

حکمران جماعت (ن)لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کوچار ماہ سے تنخواہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کوچار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی‘ مالی مشکلات سے دوچار اور ذہنی دباؤ کا شکار جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پیشکش‘ بیشک نوکری (ن) لیگ سیکرٹریٹ میں کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس سے ملازمین کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تنخواہیں نہ دینے کے معاملے کا علم مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو ہوا تو انہوں نے ملازمین کو ساری تنخواہ دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ بیشک نوکری (ن) لیگ سیکرٹریٹ میں کریں لیکن تنخواہ یہاں سے لے جایا کریں۔

متعلقہ عنوان :