”عرب دنیا کی بیداری کی لہریں نئی بات نہیں “، 99 سال قبل شریف مکہ اور برطانوی سفیر کی خط و کتابت سے انکشاف، شریف مکہ نے اس دور میں بھی اس بیداری کی لہر کا بار بار ذکر کیا،رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2014 14:17

”عرب دنیا کی بیداری کی لہریں نئی بات نہیں “، 99 سال قبل شریف مکہ اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) عرب دنیا کی بیداری کی لہریں نئی بات نہیں بلکہ 99 سال قبل شریف مکہ اور برطانوی سفیر جو قاہرہ میں مقیم تھے‘ کے درمیان خط و کتابت سے بھی یہ انکشاف ہوتا ہے کہ شریف مکہ نے اس دور میں بھی اس بیداری کی لہر کا بار بار ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک صدی بعد عرب دنیا کی تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ‘ پوری عرب قوم نے اپنی آزادی کا فیصلہ کرلیا‘ ہمارے کوئی خفیہ عزائم نہیں۔ انگلینڈ عرب خلاف اسلام کے اعلان کی منظوری دے اور اسے تسلیم کرے۔ آپ کو خیرات کی پیشکش کررہے ہیں جہاں کہیں گے خیرات پہنچادیں گے۔ دو سال کا اناج خصوصی بحری جہاز کے ذریعے جدہ بھجوایا جائے گا۔ شریف حسین شریف مکہ نے 14 جولائی 1915ء‘ 9 ستمبر 1915ء اور 30 اگست 1915ء کو لکھے گئے مکتوبات میں سرہندی مکماہن ہائی کمشنر برطانیہ متعین قاہرہ پر واضح کیا تھا کہ عرب دنیا آزادی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :