پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا، پاکستان نے تحفظات سے چین کو آگاہ کر دیا،چین تحفظات کو دور کرنے پر تیار نہیں،ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ

اتوار 13 جولائی 2014 13:45

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ (ایف ٹی اے)میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے، پاکستان نے اپنے مختلف تحفظات سے چین کو آگاہ کر دیا ہے تاہم چین ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار نہیں جس سے ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ بہت عجلت میں کیا گیا اور گزشتہ سال نومبر میں ایف ٹی اے پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کے بعد اب تک چین پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے اور نہ ہی تحفظات دور کئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیو جہ سے ہماری منیوفیکچرنگ بالخصوص جوتے اور کھولنے کی صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے ۔ بہت زیادہ تعداد میں ارزاں نرخوں کی چینی مصنوعات ہماری منڈیوں میں آگئیں اور چین نے پاکستان سے خام مال درآمد کرنا شروع کردیا جس سے ہماری منیوفیکچرنگ ویلیو ایڈیشن کی طرف نہ جاسکی۔

متعلقہ عنوان :