عالمی پابندیاں، پاکستان نے ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ، ادائیگیوں کا نیا قانونی طریقہ کار وضع کرنے پر کام شروع،ایک چھوٹا مقامی بنک صرف ادائیگیوں کے مقصد کیلئے قائم کرنے کی تجویزپر غور

اتوار 13 جولائی 2014 13:45

عالمی پابندیاں، پاکستان نے ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پاکستان نے عالمی پابندیوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ہے اور خاص طور پر ادائیگیوں کا نیا قانونی طریقہ کار وضع کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے او ر اس کیلئے ایک چھوٹا مقامی بنک صرف ادائیگیوں کے مقصد کیلئے قائم کرنے کی تجویزپر غور کیا جا رہا ہے تاکہ بوقت ضرورت اسے بند کرنے میں بھی مشکل نہ ہو۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایران پر عائد عالمی پابندیوں کیو جہ سے ان کیساتھ تجارت میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پابندیوں کے خوف سے پاکستان کو کوئی بھی بنکنگ چینل ایران کو ادائیگیاں کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ بارڈر ٹریڈ میں بھی کچھ مسائل ہیں ۔اس لئے اب ادائیگیوں کا طریقہ کار بنانے پر کام ہورہا ہے تاکہ اس معاملے کو حل کیا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حالیہ دور ہ ایران کے دوران بھی دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کی بات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :