مظفرآباد میں منی بس کھائی میں گرنے سے 12 مسافر جاں بحق، 17 زخمی

اتوار 13 جولائی 2014 12:46

مظفرآباد میں منی بس کھائی میں گرنے سے 12 مسافر جاں بحق، 17 زخمی

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) مظفرآباد میں مسافر منی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر مظفرآباد کے علاقے سدن گلی سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر اچانک ارجہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد میں سے 12 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی 17 مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال باغ منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر منی بس مظفرآباد سے راولپنڈی آ رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :