لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخرکرنے پر غور

اتوار 13 جولائی 2014 12:37

لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخرکرنے پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ اکتوبرتک مؤخرکرنے کی تجویز پر غورشروع کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن اورسبسڈی میں بتدریج کمی کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق عارضی طور پر روکنے کی تجویزکا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پرغورکر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :